• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر‘ امارات کی ٹرمپ کو محفوظ راستہ دلوانے میں مدد کی اپیل، امریکی ٹی وی

کراچی (رفیق مانگٹ) عرب امارات اور قطر نے اتحادی ممالک سے ایران کے معاملے پر صدرٹرمپ کو محفوظ راستہ دلوانے میں مدد کی اپیل کی ہے،امارات اور قطر نجی طور پر اتحادیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی محدود کرنے اور فوری سفارتی حل تلاش کرنے پر آمادہ کرنے میں مدد کریں ۔ انہیں خدشہ ہے کہ طویل تنازع علاقائی سطح پر پھیل سکتا ہے اور توانائی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا باعث بن سکتا ہے،امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی کارروائیاں محدود رکھنے کیلئے خلیجی ریاستوں کی پسِ پردہ لابنگ، امارات اور قطر کی اتحادیوں سے اپیل، ٹرمپ ایران کے معاملے میں جنگ کم کرنے کا راستہ اختیار کریں، تنازع کے فوری سفارتی خاتمے کی کوشش، شپنگ روٹس متاثر رہے تو گیس منڈی میں بڑا جھٹکا متوقع، قطری انتباہ، دفاعی تیاریوں میں تیزی، امارات کو درمیانے فاصلے کے ایئر ڈیفنس کی ضرورت، قطر کو ڈرون خطرات پر تعاون درکار ہے۔

اہم خبریں سے مزید