• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا، فروری میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کمی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ فروری 2026 میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات میں کمی ہوگئی ،رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بھی مجمو عی طور پر برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمارجاری کرد ئیے۔ جنوری2026 کےمقابلے فروری میں برآمدات25.63 فیصد کم ہوئیں۔ فروری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 8.76 فیصدکی کمی ہوئی۔ فروری2026 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔جنوری2026 میں برآمدات 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئیں تھیں۔

اہم خبریں سے مزید