کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ ایران حکمتِ عملی میں ناکام، امریکا کےطویل جنگ میں پھنسنے کا خدشہ، بغیر واضح مقصد کے فوجی کارروائی طویل جنگ میں بدل سکتی ہے،ٹرمپ پر واضح منصوبہ پیش کرنیکا دباؤ، ایرانی جوابی کارروائیاں، امریکی جانی نقصان اور سفارتی ابہام مل کر اس تنازع کو مزید طویل، پیچیدہ اور خطرناک بنا سکتے ہیں، علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد بھی سمت واضح نہیں،برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے باوجود امریکا کے اندر اس بات پر گہری تشویش پائی جاتی ہے کہ واشنگٹن کے پاس ایران کے لیے کوئی واضح اور طویل المدتی حکمتِ عملی موجود نہیں۔