• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کا میٹا کے تعاون سے ویٹس ہیکنگ کیلئے نیا سیکیورٹی نظام تیار

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے میٹا کے تعاون سے ویٹس ہیکنگ روکنے کیلئے نیا سیکیورٹی نظام تیار کرلیا، نئے نظام کے تحت صارفین کے اکاؤنٹس کی حفاظت کیلئے ڈبل او ٹی پی فیچر متعارف کرایا جائے گا، اگر پہلا او ٹی پی ہیکرز تک پہنچ جائے تو تین منٹ بعد دوسرا او ٹی پی خودکار طور پر جاری ہوگا، صارف کو او ٹی پی لیک ہونے پر اکاؤنٹ کی رسائی واپس حاصل کرنے کا نیا آپشن دیا جائے گا،پی ٹی اے حکام کے مطابق وٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید