• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر امریکی حملہ، اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 16089 پوائنٹس کی کمی کا بدترین ریکارڈ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، ایران پر امریکی حملے اور بڑھتی جغرافیائی کشیدگی سے مارکیٹ کریش کر گئی،بڑے بحران سے بچنے کیلئے ایک گھنٹے تک تجارتی سرگرمیاں معطل کرنا پڑیں ،سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس، سرمایہ نکالنے کے لئے شیئرز کی فروخت میں بھاری اضافہ، کے ایس ای100انڈیکس میں9.57فیصد کی شرح سے16089پوائنٹس کی تاریخ کی بدترین کمی 85.50فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، مارکیٹ سے 1744ارب55کروڑ66 لاکھ روپے کا سرمایہ نکل گیا، تاہم فروخت بڑھنے سے کاروباری حجم 50.96فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکی حملے اور اس کے بعد جنگ کا دائرہ خلیجی ممالک تکبڑھ جانے سے نئے کاوباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست خوف و ہراس نظر آیا،ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مارکیٹ 5فیصد گھٹ گئی جس کی وجہ سے 9.22بجے ٹریڈنگ ایک گھنٹے تک کے لئے معطل کر دی گئی ،10.27بجے دوبارہ مارکیٹ کھلی تو مالیاتی اداروں نے کچھ سہارا دینے کی کوشش کی لیکن جلد ہی دوبارہ فروخت کا دباو بڑھ گیا اور ایک بار پھر مندی کی طوفانی لہر چھا گئی جو کہ آخر تک برقرار رہی ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 9.57فیصد کی شرح سے 16089.17 پوائنٹس کی تاریخی کمی سے168062.17پوائنٹس سے کم ہو کر 151973.00 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، اس طرح مارکیٹ میں پہلی مرتبہ 18نفسیاتی حدوں کی کمی ریکارڈ کی گئی ،کے ایس ای30انڈیکس 4995.92 کم ہو جانے سے 51322.39 پوائنٹس سے کم ہو کر 46326.47 پوائنٹس پر آگیا اور آل شیئرز انڈیکس 9239.97پوائنٹس کم ہو جانے سے 100418.83 پوائنٹس سے کم ہو کر 91178.86 پوائنٹس ہو گیا،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 21 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،413 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 49 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔
اہم خبریں سے مزید