• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول رسد کا کوئی دباؤ نہیں، توانائی سپلائی چین مستحکم اور مکمل فعال ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر/ کامرس رپورٹر) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کےحملوں کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے 18 رکنی کمیٹی بنا دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کےکنوینر مقررجبکہ ارکان میں وزیر پیٹرولیم، بجلی، وزیرمملکت خزانہ ،گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری پیٹرولیم ‘ پاور ‘ فنا نس ودیگرشامل ہیں ۔ وزیر خزانہ سینٹر اورنگزیب نے پٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کوبتایا کہ فوری طور پر پیٹرول رسد کا کوئی دباؤ نہیں ، منڈی کے اعتماد اور منظم حالات کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے، پاکستان کی توانائی سپلائی چین مستحکم اور مکمل طور پر فعال ہے، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جامع ہنگامی منصوبہ بندی جاری ہے،صورتحال کی قریبی نگرانی، پیشگی اقدامات مضبوطی سے نافذ ہیں،قومی مفادات کے تحفظ کیلئے جامع ہنگامی منصوبہ بندی جاری ہے،توانائی فراہمی یقینی بنانا حکومت کا بنیادی مقصد ہے،حکومت اعلیٰ ترین سطح پر صورتحال کی قریبی نگرانی کر رہی ہے اور پیشگی اقدامات مضبوطی سے نافذ ہیں، ملک بھر میں توانائی کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کا بنیادی مقصد ہے، پیٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کرانیوالی کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ متبادل ایندھن کے استعمال اور طلب کے انتظام کے آپشن سے جڑے معاشی و مالیاتی مفاہمات سمیت تقابلی منظرنامہ جائزوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔ مسلسل نگرانی اور ادارہ جاتی تیاری یقینی بنانے کے لیے کمیٹی کے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کیاگیا جس میں منظم ڈیٹا یکجا کرنے کے بعد باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔ اس طریقہ کار سے بین الاقوامی قیمتوں میں حقیقی وقت کی تبدیلیوں، ملکی ذخائر کی سطح، زرمبادلہ اور سپلائی چین میں پیش رفت کی نگرانی ممکن ہو سکے گی۔کمیٹی کوآگاہ کیاگیا کہ بین الاقوامی ماحول تغیر پذیر اور ارتقائی مرحلے میں ہے تاہم پاکستان کی توانائی سپلائی چین مستحکم اور مکمل طور پر فعال ہے، حکومت اعلیٰ ترین سطح پر صورتحال کی قریب سے نگرانی کر رہی ہے اور پیشگی اقدامات مضبوطی سے نافذ ہیں،وزیراعظم کی جانب سے خطے میں ابھرتی صورتحال کے تناظر میں پٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس پیرکو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید