• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب انکوائری، آر ڈی اے ہاؤسنگ اسکیموں میں افسران کے نام کوئی پلاٹ نہ نکلا

اسلام آباد (ساجد چوہدری)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بینک آف پنجاب اور دیگر افسران کے خلاف سیکورٹی ڈپازٹس میں مبینہ خوردبرد سے متعلق نیب انکوائری کے سلسلے میں آرڈی اے کی ہاؤسنگ اسکیموں میں مذکورہ افراد کے نام کوئی پلاٹ جائیداد ٹریس نہ ہو سکی، آرڈی اے نے اپنے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے تیار کردہ تفصیلات نیب کو فراہم کر دیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ افسران کے نام آرڈی اے کی ہاؤسنگ سکیموں میں کوئی پلاٹ نہیں ہے ، نیب نے آرڈی اے میں سیکیورٹی ڈپازٹس میں مبینہ خردبرد کیس میں آرڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرلز ، ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر افسران سمیت 48افراد کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر رکھی تھی۔

اہم خبریں سے مزید