• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو برادری کا سندھ کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ہے، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان قومی وحدت اور معاشرتی ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ہولی رنگوں، خوشحالی، امن اور آشتی کا تہوار ہے اور سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کا صوبے کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سندھ کے حکمران سستی شہرت کے حصول کے لیے مندروں میں جا کر ہندو مذہبی رسومات میں شرکت تو کرتے ہیں، لیکن عملی طور پر ہندو برادری کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی بیٹی پریا کماری کو پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اب تک ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب نہیں کراسکی، جو حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
اہم خبریں سے مزید