کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کے منی لانڈررز کرپٹو کی طرف منتقل، رپورٹ میں انکشاف، گزشتہ دو دہائیوں میں مجرموں اور بدمعاش ریاستوں نے کرپٹو کے ذریعے تقریباً 350ارب ڈالر کی رقم منی لانڈر کی، امریکہ، روس اور برطانیہ میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز، امریکی و یورپی حکام اب تک مسئلے پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ پولیٹیکو کے مطابق لندن میں جاری نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مجرم اور بد معاش ریاستیں گزشتہ دو دہائیوں میں تقریباً 350ارب ڈالر کرپٹو کرنسی کے ذریعے منی لانڈر کر چکے ہیں۔ امریکہ، روس اور برطانیہ میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔