• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیورٹ ازم سے بالاتر ہو کر جزا و سزا کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ،نے کہا ہے کہ اولیائے اللّٰہ کی تعلیمات کا فروغ امن، محبت، انسانیت کی خدمت اور قرآن و سنت کی سچی پیروی پر مبنی ہے۔ ان بزرگ ہستیوں نے اخلاقی تربیت، تقویٰ اور دنیاوی محبت سے بے نیازی کا درس دیا ، انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کے ویژن اور حکومتِ پنجاب کی ترجیحات کی روشنی میں محکمہ اوقاف پنجاب میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ فیورٹ ازم سے بالاتر ہو کر جزا و سزا کا مؤثر نظام نافذ کیا جا رہا ہے، محکمانہ آمدن میں اضافہ، وقف املاک کو قابضین سے واگذار کرانا اور وقف جائیدادوں کو مارکیٹ ریٹس کے مساوی نیلام یا پٹہ پر دینا اولین ترجیحات ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جو افسر و اہلکار بہتر کارکردگی دکھائے گا وہ ستائش کا مستحق ہوگا، جبکہ محکمانہ مفاد کے خلاف ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے عناصر کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داتا دربار کے ہجویری ہال سالانہ افطار ڈنر کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید