لاہور(خبرنگار)آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای شہید کی یاد میں ہونیوالے تعزیتی ریفرنس میں جید علماء کرام نے کہا ہے کہ امام خامنہ ای شہید نے وقت کے یزیدوں کے ہاتھ پر بیعت نہ کرکے کربلا کی یاد تازہ کی۔ آج بعض مسلم ریاستوں کا کردار اسلامی تاریخ میں کوفیوں جیسا ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام ہونیوالے تعزیتی ریفرنس کی صدارت مولانا علی اکبر کاظمی نے کی ۔ ریفرنس میں علامہ ملک مظہر، مولانا عاصم مخدوم، مولانا حسن ہمدانی، حافظ نعمان حامد، حافظ عبد الوحید روپڑی، قاری خالد محمود اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔