لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ میں اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے نتیجے میں آیت اللّٰہ العظمی خامنہ ای کی شہادت کے بعد تعزیتی کتاب کا رکھ دی گئی۔قونصل خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق تعزیتی کتاب 3 مارچ سے 6 مارچ 2026 تک سفارتی احاطے میں 55/A شادمان II میں کھلی رہے گی۔ زائرین ہر روز دو مقررہ وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک کے دوران کتاب پر دستخط کر سکتے ہیں ۔