• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتوں کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ،صوبائی وزیر توانائی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ صنعتوں کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہےصوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ توانائی میں ایک اہم اجلاس میں بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی، متبادل ذرائع توانائی کے فروغ اور صنعتوں کو سستی و بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی لاگت میں کمی کے لیے سولر آپشن کا جامع جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیاجبکہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں سولر پلانٹس کی تنصیب کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ملتان، رحیم یار خان اور بہاولپور وغیرہ کے چیمبرز آف کامرس سے فوری رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کی مشاورت سے قابلِ عمل تجاویز مرتب کی جائیں ۔
لاہور سے مزید