لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت 52 شہروں میں برساتی پانی کی سٹوریج کے لئے 67 انڈر گراؤنڈ ٹینک بنائے جا رہے ہیں۔ مون سون سے پہلے ڈرینز کا کام پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے جس میں پی ڈی پی کے تحت 51 شہروں میں 310 ارب روپے مالیت کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ مزید 2 شہروں کیلئے ورک ایوارڈ کر دیا گیا ہے یوں شہروں کی کُل تعداد 48 ہوگئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز سائٹس کے دورے کریں۔ میں خود بھی مختلف شہروں کے دورے کر رہا ہوں۔ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کی تکمیل ہماری ترجیح ہے