لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی یوم علی ؓکے حوالہ سے علماء کرام سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر سید آیت اللّٰہ خامنہ ای و دیگر شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ علماء کرام کی قیادت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کی۔ علماء کرام کے وفد میں شیعہ علماء کونسل پنجاب سے قاسم علی قاسمی، رضا عباس نقوی، سید حسین جعفر زیدی، امیر عباس مرزا، علی اکبر کاظمی، سید حسن رضا ہمدانی، سید حسین نجفی، سید خرم نقوی، سید امتیاز کاظمی، سید محمد علی، طاہر حسین، انصر حسین، سید زاہد علی بخاری، عمار نقوی و دیگر شامل تھے۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت، ڈی آئی جی رائے بابر ، سید طاہر رضا بخاری، غلام صغیر شاہد COE-CVE، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔