• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم امہ کو متحد ہو کر اسرائیلی ، صہیونی عزائم کا مقابلہ کرنا ہوگا، صدر مرکزی مسلم لیگ

لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعو د سندھو نے کہا ہے کہ پانی سر سے گزر چکا، مسلم امہ متحد ہو کر صہیونیت کا مقابلہ کرے۔ مسلم ملک ایک دوسرے کی خودمختاری اور داخلی معاملات کو چیلنج کرنے کے بجائے دشمن کو جواب دیں،او آئی سی اور دیگر مسلم فورمز کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔
لاہور سے مزید