لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آیت اللّٰہ سید خامنہ ای کی شہادت کے اثرات ایران سے بڑھ کر پوری امتِ مسلمہ تک محسوس کیے جا رہے ہیں،رہبر معظم سید خامنہ ای صرف سیاسی و مذہبی رہنما نہیں بلکہ استقامت، مزاحمت اور قومی وقار کی علامت تھے ۔