لاہور(خصوصی رپورٹر)معدنیات اور کان کنی کے شعبے سے متعلق دنیا کے سب سے بڑے اور تاریخی ورلڈ پریمیئر ایکسپلوریشن اینڈ مائینگ کنونشن کا کینیڈا میں باضابطہ آغاز ہو گیا، جس کے پہلے روز پاکستانی وفد نے انتہائی اہم ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس باوقار کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے چیئرمین محمد منتہا اشرف کر رہے ہیں۔