• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت کی نئے تعینات منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

راولپنڈی (جنگ نیوز )سابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود چند روز قبل ایم ڈی واسا راولپنڈی تعینات ہونے والے عزیز اللّٰہ خان کو مبارک دینے ان کے دفتر پہنچ گئے ، وہ جونہی دفتر پہنچے تو بڑی تعداد میں افسران و ملازمین نے ان کا مین گیٹ پر بھرپور استقبال کیا ، راجہ شوکت محمود نے نئے ایم ڈی واسا عزیز اللّٰہ خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلدستہ اور تحائف پیش کئے ، بعد ازاں وہ چیف پلانر و ڈائریکٹر پلاننگ آرڈی اے طاہر میو سمیت دیگر افسران سے بھی ملاقاتیں کیں ۔
اسلام آباد سے مزید