• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے ملک کو جنگ سے دور رکھیں اعتدال سے بات کریں، سینیٹرز کا اظہار خیال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایوان بالا کے ارکان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ملک کو جنگ سےدور رکھیں‘اعتدال سےبات کریں۔پیپلزپارٹی کی شیری رحمان کا کہنا تھاکہ بہت نازک موڑ ہے‘اپنے ملک اور لوگوں کو بچائیں‘ پاکستان کو کوشش کرنی چاہیے کہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں‘تیسری عالمی جنگ سے اپنے ملک اورخطے کو بچائیں‘تحریک انصاف کے سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا نے خطرناک راستہ چنا ہے‘یہ ایک غیر قانونی جنگ ہے‘اسرائیل نے امریکا کو پھنسا دیا ہے‘ گریٹر اسرائیل کے پلان کو ایران نے روکا ہوا تھا‘ایران راستے سے ہٹ گیا تو کوئی عرب ملک نہیں بچے گا،افغانستان کے ساتھ ایران کے معاملے کی نگرانی کی جائے۔ شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان کی زمین صرف پاکستانیوں کے لیے ہے، نہ کہ کسی کے خلاف استعمال ہونے کے لیے۔

اہم خبریں سے مزید