• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی میں کمانڈ کا مسئلہ حل، آگ، زلزلہ، سیلابی صورتحال میں واحد اتھارٹی میئر کراچی ہونگے

کراچی(طاہر عزیز / اسٹاف رپورٹر)کمانڈ کا مسئلہ حل، ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے میئر کراچی اتھارٹی ہونگے۔ کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا کہ آئندہ تما م ادارے میئر کی نگرانی میں آپریشن انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائر فائٹنگ،زلزلہ ، سیلاب سمیت کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کےلئے بالآخر کمانڈ کا مسئلہ حل کر لیا گیا آئندہ تما م ادارے واحد اتھارٹی میئر کی نگرانی میں آپریشن انجام دیں گے میئرکو فائر سیفٹی کا مکمل اختیار مل جائے گاکمشنر کراچی حسن نقوی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت اور اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد اس بات کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب اس کے لئے قانوں سازی ہو گی انہوں نے کہا سانحہ گل پلازہ اورشہر میں بعض دیگر واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئےسنگل اتھارٹی کے ایم سی کے سپرد کی جائے گی فائر بریگیڈ، ریسکیو1122،سول ڈیفنس،پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور حکومت سندھ کے اس طرح کے دیگر تمام ادارےضرورت پڑنے پر میئر کی کمانڈ میں فرائض انجام دیں گےانہوں نے کہا ایمبولینس سروس کا ابھی فائنل نہیں ہوا انہوں نے بتایا کہ میئر کا عہدہ نہ ہونے کی صورت میں کے ایم سی کا انتظامی سربراہ ہیڈ ہو گاکمشنر نے کہا کہ میئر کا رول کمانڈ کے لئے بہتر ہےکے ایم سی کے پاس اس وقت 44 فائر ٹینڈر ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے پاس 11ہیں کے ایم سی کے پاس میونسپل سروسز کا محکمہ، ہیوی مشینری،سٹی وارڈن اور دیگر مین پاور بڑی تعداد میں موجود ہےجبکہ واٹر اینڈ سیورج کارپوریشن،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا بھی میئر بربنائےعہدہ چیئرمین ہوتا ہےاس کے علاوہ سیاسی وابستگی رکھنے والا شخص مضبوط اورزیادہ اثرورسوخ والا ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید