• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، فیملی نہ مل سکی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں عمران خا ن اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ہو گئی ،تاہم بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول سے فیملی نہ مل سکی ،منگل کو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کاملاقاتوں کادن تھا،عمران سے ملنے کے لئے ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان ،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان سینٹرل جیل آئیں لیکن انہیں جیل سے کچھ فاصلے پر پولیس کی جانب سے لگائے گئے ناکے پر روک لیاگیا،جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جمع تھی ،جب کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لئے ان کی بیٹی مبشرہ شیخ اوربھابی مہرالنساء اڈیالہ جیل پہنچیں ،جنہیں جیل انتظامیہ نے ملاقات کے لئے گیٹ نمبر 5سے جیل کے اندر بلالیا۔

اہم خبریں سے مزید