اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) خطے کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کاپرائم منسٹرہاؤس میں اجلاس ‘پاک افغان صورتحال‘ مشرق و سطی و خلیج میں کشیدگی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر ان کیمرہ بریفنگ‘ شرکاء نے موجودہ حالات میں ملی اتحاد‘اتفاق و یگانگت کی ضرورت پر زور دیا‘ تحریک انصاف ‘ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین نے دعوت کے باجود اجلاس میں شرکت نہیں کی جن میں محمود خان اچکزئی ‘ سنیٹر راجہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر شامل ہیں تاہم مولانا فضل الرحمن اجلاس میں شریک ہوئے‘ان کا مطالبہ تھا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن ‘احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، عبدالعلیم خان ‘خالد حسین مگسی ‘خالد مقبول صدیقی ‘چوہدری سالک حسین ‘سید مصطفی کمال ‘رانا مبشر اقبال‘رانا ثناء اللہ خان، معاون خصوصی طلحہ برکی، سینیٹرز شیری رحمن ‘ انوار الحق کاکڑ‘ منظور احمد کاکڑ ودیگرشریک ہوئے ۔