• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلٹریشن پلانٹس کی جیو ٹیگنگ 10 روز میں مکمل کی جائے گی،بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پینے کےصاف پانی کی فراہمی کا مشن،صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی میں اجلاس ہوا۔ سی ای او صاف پانی اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کیلئے مخصوص نمبرز الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کے تمام فلٹریشن پلانٹس کی جیو ٹیگنگ 10 روز میں مکمل کی جائے گی۔ فلٹریشن پلانٹس کے باہر ، ہیلپ لائن ،پلانٹ نمبر، آپریٹر کا نام اور موبائل نمبر درج ہوگا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ فلٹر خراب یا بند ہونے کی صورت میں فوری شکایات کا اندراج اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر ہاؤسنگ نے رواں ماہ صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس پر آگاہی فلیکس لگوانے کی ہدایت کردی۔
لاہور سے مزید