لاہور(خصوصی رپورٹر) واسا اور ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے مینجنگ ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا مؤثر انداز میں جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سالانہ اے سی آر اور پرفارمنس رپورٹس کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے اس سلسلے میں اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تعینات واسا اور ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے مینجنگ ڈائریکٹرز کی سالانہ خفیہ رپورٹ (اے سی آر) متعلقہ کمشنرز تحریر کریں گے، جبکہ ضلعی سطح پر تعینات ایم ڈیز کی اے سی آر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے لکھی جائے گی۔