لاہور (خصوصی رپورٹر، خبر نگار) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی راجہ منصور احمد نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایچ اے پنجاب بھر میں نئے باغات قائم کر کے صوبے کا سبز رقبہ بڑھانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔یہ باغات سرگودھا، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بنائے جا رہے ہیں۔