لاہور (خصوصی نمائندہ)محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) کوآرڈینیشن پلیٹ فارم اور پنجاب فیملی پلاننگ پارٹنرز کوآرڈینیشن فورم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا موضوع “بنیادی صحت کی سہولیات کے ساتھ انضمام کے ذریعے آبادی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب پیش رفت” تھا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ۔ اجلاس میں عالمی ادارۂ صحت، یونیسف، یو این ایف پی اے، عالمی بینک، ایف سی ڈی او اور وزارت قومی صحت خدمات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔