لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی اور محصولات کی وصولی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تاریخ میں پہلی بار ماہ فروری میں 75فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی آر اے نے رواں مالی سال کے ماہ فروری میں 41ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا، جبکہ گزشتہ سال فروری میں یہ رقم 23اعشاریہ 6ارب روپے تھی ۔