لاہور (پ، ر) امریکہ میں مقیم ممتاز اردو شاعر ہ اور نثر نگار الماس شبی کی تصنیف ’’ابھی ہم تمہارے ہیں“ کی تعارفی تقریب لاہور میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت معروف فلم ساز اور کہانی نویس سید نور نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے فرائض منفرد افسانہ نویس نیلم احمد بشیر نے ادا کئے۔ تقریب میں خالد شریف، عباس تابش، سلمی اعوان، رخشندہ نوید، عدیل برکی، ڈاکٹر احمر سہیل بسرا، ڈاکٹر اظہار، سجاد پرویز، ڈاکٹر شاہینہ آصف، مسعود خان، عدنان احمد، محمد فیصل، امجد کلیار، محمد حامد، منزہ سحر اور شعیب بن عزیز کے علاوہ علم وادب و ثقافت کی دنیا سے وابستہ سامعین کی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی۔