کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی اہم ریاست بہار کے وزیرِاعلیٰ نتیش کمار مستعفی ہونے جا رہے ہیں، بلوم برگ کے مطابق وہ پارلیمان کے ایوانِ بالا کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، مودی کی سیاسی گرفت مزید مضبوط ہونے کا امکان، بھارت کی اہم ریاست بہار کے وزیرِاعلیٰ اور وزیرِاعظم مودی کے قریبی اتحادی نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیرِاعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو کر پارلیمان کے ایوانِ بالا کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس فیصلے کو ریاست میں حکمراں جماعت بی جے پی کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط بنانے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔