• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 جون کے بعد مینول روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس غیر مؤثر، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے صوبے میں ٹرانسپورٹ نظام جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ کے سینئر وزیر و وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے 30 جون 2026 ءآخری تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جار ی کردیں اور کہا ہے کہ نئے احکامات کے تحت 30 جون کے بعد تمام مینول روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس غیر مؤثر تصور ہوں گے۔ سینئر وزیر نے واضح کیا کہ دستاویزات کی تصدیق آسان اور محفوظ بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ ریگولیٹری نظام مکمل طور پر خودکار اور ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے ۔وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں کمرشل گاڑیوں کے تمام روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس ڈیجیٹل نظام میں منتقل کئے جارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید