اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملٹری اکاؤنٹس، 35اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کی گریڈ 18میں ترقی کا ایک کیس موخر، ایم اے جی کاشف نور کی منظوری سے تمام افسران کی فوری خالی پوسٹوں پر تقرری۔تفصیلات کے مطابقپاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 35اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کو گریڈ 18میں ترقی دیکر اکاؤنٹس افسر بنا دیا گیا ، مجاز اتھارٹی وفاقی سیکرٹری دفاع نے پروموشن کمیٹی کی ان افسران کی ترقی کی سفارشات کی منظوری دیدی جس پر ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے ان افسران کی ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، ایک افسر کے ایکس پاکستان رخصت پر ہونے کے باعث ان کی ترقی کا کیس موخر کر دیا گیا۔