کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جے ایس بینک کا مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں قبل از ٹیکس منافع 1.045ارب پر پہنچ گیا ،بینک کے کل اثاثے 682.877ارب پاکستانی روپے ہو گئے ، بینک اعلامیہ کے مطابق جے ایس بینک لمیٹڈنے مؤرخہ31 مارچ کو ختم ہونے والی مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق، بینک کو قبل از ٹیکس منافع کی مد میں2.175 ارب پاکستانی روپے اور بعد از ٹیکس منافع کی مد میں 1.045ارب پاکستانی روپے حاصل ہوئے ہیں ۔ اس طرح فی حصص آمدنی (Earning Per Share Income) 0.51 پاکستانی روپے رہی۔جے ایس بینک کی بیلنس شیٹ میں درمیانے درجہ کااضافہ دیکھا گیا جس میں کل اثاثے 682.877 ارب پاکستانی روپے رپورٹ کیے گئے ہیں، جو دسمبر،2025ء کے مقابلے میں 4فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ کل اثاثوں میں یہ اضافہ بنیادی طور پر سرمایہ کاری کی مد میں ہوا، جو دسمبر،2025ء کے مقابلے میں خالص بنیاد پر 89.076 ارب پاکستانی روپے بڑھ گئی۔