• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی میں چار ملازمین کو جبری ریٹائر کر دیا گیا

کراچی (سید محمد عسکری) وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کنٹریکٹ اور روزانہ کی اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے کراچی کے 150سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد مستقل ملازمین کو بھی فارغ کرنا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ نے نچلے گریڈ کے چار ملازمین کو جبری ریٹائر کرکے فارغ کردیا ہے جن میں سیکورٹی گارڈ ممتاز علی، سیکورٹی گارڈ محمد عمران، سیکورٹی گارڈ توقیر احمد اور سیکورٹی گارڈ محمد بلال شامل ہیں۔ ان چاروں ملازمین کی برطرفی کا باقاعدہ خط جاری کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید