کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے کہا ہے کہ پہلے فیز میں کرپٹو کونسل سےNOC لیکر اکاؤنٹ کھولنے والوںکومکمل سپورٹ کرینگے ،سیکنڈ فیز میں ہم ایکسچینج کمپنیوں کو متعارف کرائیں گے اورایکسچینج ایسوسی ایشن کو کرپٹو لائسنس جاری کیئے جاسکتے ہیں ، یہ بات انھوں نے ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان، جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ اور دیگرممبران سے اسلام آباد میں ملاقات کے دروان کہی ، ،ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے چیئرمین پی وی اے آر اے اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل لیگلائز ہو چکی ہے، عوام کرپٹو کونسل سے این او سی لیکر بینکوں میں اپنے اکاؤنٹ کھولیں، 4 کروڑ پاکستانی اس وقت کرپٹو میں ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔