• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلز ٹیکس فراڈ، سائبر ہیکنگ اور اندرونی ملی بھگت کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

اسلام آباد( تنویرہاشمی ) وفاقی ٹیکس محتسب نے سیلز ٹیکس فراڈ،سائبر ہیکنگ اور اندرونی ملی بھگت کا بڑا سکینڈل بے نقاب کر دیااور ایک اہم کارروائی میں سیلز ٹیکس فراڈ اور سائبر ہیکنگ کے ایک بڑے منظم نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے، جس میں ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا میں غیر قانونی تبدیلیاں کی گئیں اور کروڑوں روپے کے ٹیکس کریڈٹ میں خورد برد کی گئی، وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو جامع تحقیقات کرنےا ور دو ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ، رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک ٹیکس دہندہ کے IRIS پروفائل تک غیر قانونی رسائی حاصل کرکے اکتوبر 2025 کی سیلز ٹیکس ریٹرن میں رد و بدل کیا اس دوران 41کروڑ56لاکھ روپے کی جعلی سپلائی ظاہر کی جس سے سات کروڑ48لاکھ روپے کے سیلز ٹیکس کا اثر پڑا اور ٹیکس دہندہ کا مکمل ان پٹ ٹیکس کریڈٹ ختم کر دیا گیا۔متاثرہ ٹیکس دہندہ نے فیڈرل ٹیکس محتسب سے رجوع کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات، جعلی انوائسنگ کے خاتمے، ٹیکس کریڈٹ کی بحالی اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ یہ کارروائی ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھی، جس میں ممکنہ طور پر ایف بی آرور پرال سے وابستہ افراد کی مبینہ معاونت شامل ہو سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید