• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی مبینہ ذخیرہ اندوزی، نجی آئل کمپنی پر FIA کی نظر

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) پیٹرولیم مصنوعات کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کے معاملے پرگیس اینڈ آئل (گو) پاکستان لمیٹڈ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی نظر میں آ گئی ہے، جس نے اس حوالے سے کراچی میں اپنے اینٹی کرپشن سرکل کے ذریعے انکوائری نمبر 43/2026شروع کر دی ہے۔ تحقیقات میں رپورٹ شدہ اور حقیقی طور پر دستیاب ایندھن کے ذخائر کے درمیان ممکنہ فرق پر توجہ دی جا رہی ہے۔ تاہم GO پاکستان لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ اس نے نہ تو مصنوعات روکی ہیں اور نہ ہی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے فائدہ اٹھانے کے لیے ذخیرہ اندوزی کی ہے، اور وہ تمام قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے  کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات  کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی منافع خوری کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے، جس میں ایک نجی آئل مارکیٹنگ کمپنی GO (گیس اینڈ آئل) پاکستان لمیٹڈ کو مبینہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد ریگولیٹرز اور آئل کمپنیوں کی جانچ مزید سخت ہو گئی ہے، کیونکہ تفتیش کار ایک ایسے دور میں پیٹرولیم اسٹاک رپورٹنگ میں تضادات کی وضاحت کے لیے تفصیلی ریکارڈ طلب کر رہے ہیں جسے “قومی توانائی ایمرجنسی” قرار دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید