• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 دن بعد درج

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)قائد آباد سے شاہراہ بھٹو کے راستے قیوم آباد پہنچے تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے واردات کے 17 دن بعد درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی ار نمبر 503/26 زیر دفعہ 397، 34 ت پ کمپنی کے مینجر کاشف منظور نے درج کرائی۔ مدعی کے مطابق کمپنی کے مالک حفیظ الرحمن 11 اپریل کی رات ساڑھے 12 بجے دفتر سے نکلے اور قائد آباد سے ڈیفنس میں واقع گھر جانے کیلئے شاہراہ بھٹو پر سفر کیا۔ رات 1:12بجے شاہراہ بھٹو سے قیوم آباد کی طرف اترتے ہی ملزمان نے کار سے حفیظ کی گاڑی کو عقب سے ٹکر ماری۔ حفیظ الرحمن باہر نکل کر صورتحال کا جائزہ لینے لگے تو 4موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان پہنچ گئے۔

اہم خبریں سے مزید