لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی جانب سے لاہور میں بین المذاہب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزراء، ممبران پنجاب اسمبلی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ افطاری کا یہ اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔