واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایک خفیہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کے باوجود ایران کی موجودہ حکمران قیادت کے خاتمے کا امکان نہیں ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جوناتھن ہڈسن نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر امریکی فوجی حملہ بھی ایران کے مضبوط فوجی اور مذہبی حکومتی ڈھانچے کو گرانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔انٹیلی جنس تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے نظام میں قیادت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے واضح طریقہ کار موجود ہیں، جن میں نئے رہنما کے انتخاب کا عمل اسمبلی آف ایکسپرٹس کے ذریعے طے کیا جاتا ہے۔