• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، سوئس وزیر دفاع

کراچی (نیوز ڈیسک)سوئس وزیر دفاع مارٹن فِسٹر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر اپنے حملوں کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرکے بین الاقوامی قانون کو توڑا ہے ۔تمام فریق سویلین آبادی کے تحفظ کیلئے لڑائی بند کردیں۔سوئس کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے فِسٹر نے ویکلی جریدہ ’زونٹاگز سائٹنگ‘ کو بتایا، فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا، ہمارے نزدیک یہ تشدد کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔سوئس وزیر دفاع نے کہا کہ وہ ان تمام ممالک کا ذکر کر رہے ہیں جو تشدد کی ممانعت کی پاسداری نہیں کر رہے، بشمول امریکہ اور اسرائیل۔ ان کے بقول، ’’امریکیوں اور اسرائیل نے فضا سے ایران پر حملہ کیا ہے۔ ایسا کر کے انہوں نے، ایران کی طرح، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید