• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودمختار اور باہمت خواتین مضبوط معاشرے کی ضمانت، مراد شاہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، خودمختار اور باہمت خواتین مضبوط معاشرے کی ضمانت ہیں اور معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین مساوات، حقوق اور انصاف کی جدوجہد کی علامت ہے اور خواتین کی شمولیت کے بغیر کسی بھی معاشرتی یا معاشی ترقی کا سفر ممکن نہیں ۔سندھ حکومت خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لئے پُرعزم ہے اور تعلیم، صحت اور روزگار میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔سندھ کی خواتین نے جمہوریت اور قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے محترمہ فاطمہ جناح، بیگم نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کی قیادت اور جدوجہد کی روشن مثالیں ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کی پہلی پنک بس سروس خواتین کے لئے سندھ میں کامیابی سے جاری ہے اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں خواتین کے لئے محفوظ سفر کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید