• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی مشکل میں پھنس گیا

لندن(مرتضیٰ علی شاہ)پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی مشکل میں پھنس گیا،بھارتی شہری کے گھر پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا، دوست مردہ پائی گئی، گرل فرینڈ خوفزدہ ہوگئی ہے۔انکت لوو پر پاکستان ہائی کمیشن حملے کے علاوہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا ابھی الزام ہے ۔پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والے بھارتی شہری انکت لوو کے گھر پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ ہوا ہے،بکنگھم پیلس کے قریب لندن کے سب سے مہنگے علاقے بلگریویا میں واقع انکت لوو کے گھر پر حملے سے زوردار دھماکہ ہوا، انکت لوو کی قریبی دوست اور پڑوسن 43 سالہ لینا پیکیوکیوٹ پیر 2 مارچ کو مردہ پائی گئی تھی، اپنی دوست کی طرف سے خودکشی کا پیغام اسی کے ای میل اکاؤنٹ سے 3 مارچ کو موصول ہونے پر انکت لوو نے موت کو مشتبہ قرار دے دیا، انکت لوو کے مطابق لینا کی موت سے قبل اس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے فون پر تکرار کے بعد اسے دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں، دھمکیوں کے بعد رات ساڑھے دس بجے حملہ کیا گیا، مجھے دھمکیاں ملنے کا سلسلہ گزشتہ برس سے جاری تھا۔

اہم خبریں سے مزید