کراچی(طاہر عزیز / اسٹاف رپورٹر) عید کو چند دن رہ گئےبلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے ملازمین کو مارچ کی ایڈوانس تنخواہ تو دور کی بات تاحال فروری کی تنخواہیں بھی ادا نہ کر سکی فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی کا کہنا ہے کہ ایک دو دن میں تنخواہیں اور پیر تک عید ایڈوانس ادا کر دی جائے گی تفصیلات کے مطابق ملازمین نے فروری کی تنخواہیں نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا ہےکہ ایم سی اپنے پاوں پر کھڑا ہو گیا ہے اور میئر نے تنخواہیں ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ادا کرنے کی اچھی روایت ڈالی تھی لیکن اس مرتبہ اچانک نامعلوم وجوہ کی بنا پر بہت زیادہ تاخیر ہو گئی ہےحکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق 16 مارچ تک کے ایم سی کو مارچ کی تنخواہ بھی عید ایڈوانس کے طور پر ادا کرنی ہےرمضان میں ملازمین جلد تنخواہوں کی امید رکھتے ہیں تاکہ وہ عید کی تیاری بہتر انداز سے کر سکیں کے ایم سی میں اس وقت ملازمین کی کل تعداد 16ہزار920 بتائی جاتی ہے ذرائع نے بتایا کہ بعض ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن بھی نہیں ملی ہے ملازمین کا کہنا ہےکہ رواں سال حکومت سندھ نے تنخواہوں میں جو پندرہ فی صد اضافہ کیا تھا سال گزرنے کو ہے وہ بھی ابھی تک ملنا شروع نہیں ہوا ہے ملازمین نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر دلچسپی لے کر فوری تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تا کہ ملازمین عید کی خوشیاں بھر پور طریقے سے منا سکیں دریں اثنا فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی گلزار ابڑو نے بتایا کہ ادارے اور پھر متعلقہ بنک میں کچھ تیکنیکی وجوہات کے باعث تاخیر ہوئی فروری کی تنخواہ ایک دو روز میں اور مارچ کی عیدایڈوانس کے طور پر تنخواہیں پیر کو ادا کر دی جائیں گی ۔