• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ْدورانِ سروس انتقال، سرکاری ملازم کی شریکِ حیات یا بچے ملازمت کے حقدار

اسلام آباد( رپورٹ:، رانا مسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت قرار دیا ہے کہ دورانِ سروس انتقال کر جانے والے سرکاری ملازم کی وفات کے ساتھ ہی اس کی شریکِ حیات یا بچوں میں سے کسی ایک کا سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا حق پیدا ہو تا ہے،عدالت نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے ماضی کے طے شدہ حقوق کو ختم نہیں کرتے ہیں،یہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس سید ارشد حسین شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ، (لاڑکانہ بینچ) کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت مکمل ہوجانے کے بعد جاری کیاہے ،یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ، نے 10 درخواست گزاروں کی استدعا منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو حکم دیا تھا کہ انہیںʼʼوفات یافتہ کوٹہʼʼ کے تحت ملازمتیں فراہم کی جائیں،تاہم حکومت سندھ نے اس فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا،تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے قلمبند کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید