کراچی(نیوز ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری حملوں کے باعث خطے کے 12ممالک انسانی نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان ایران میں ہوا جہاں ایک ہزار دو سو پچپن افراد ہلاک اور بارہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان میں پانچ سو ستر افراد ہلاک اور چودہ سو چوالیس زخمی ہوئے۔اسرائیل میں تیرہ افراد ہلاک اور تقریباً دو ہزار زخمی ہوئے جبکہ عراق میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے۔خلیجی ممالک میں بھی حملوں کے اثرات دیکھے گئے جہاں کویت اور متحدہ عرب امارات میں چھ چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ بحرین، سعودی عرب اور عمان میں بھی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ادھر امریکی فوج کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور آٹھ امریکی فوجیوں کی ہلاکت جبکہ ایک سو چالیس سے زائد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔