اسلام آباد\( رانا غلام قادر ) سندھ کی سیا ست میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے اور نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہےصدر مملکت آصف زرداری نے منظوری دے دی وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق وزیر اعظم شہباز شریف سے نامزد گورنر نہال ہاشمی نے جمعرات کے روز ملاقات بھی کی ۔وزیر اعظم نے انہیں گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ُ وزیر دفاع خواجہ آصف ۔وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا ء اللہ اور طلحہ برکی بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے مطالبہ پر کیاگیا ہے۔تاہم دوسری اتحادی جماعت ایم کیو ایم اس فیصلے سے ناخوش ہے۔اور کہا ہے کہ وفاق نے اعتماد میں نہیں لیا ،ہمیں ععلم ذرائع ابلاغ سےہوا ترجمان ایم کیو ایم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سےہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پراعتماد میں نہیں لیاگیا اور ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنالائحہ عمل طے کرے گی۔