• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی سپیکٹرم کی پوزیشننگ نیلامی کیلئے بولی کا دوسرا مرحلہ مکمل، حکومت کو مزید 3 ملین ڈالر ملیں گے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )فائیو جی ا سپیکٹرم کی پوزیشننگ کی نیلامی کیلئے بولی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ، اس مرحلے میں حکومت کو مزید 3ملین ڈالر حاصل ہونگے ، اس طرح فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی میں پاکستان کو مجموعی طور پر (510ملین ڈالر ) 51 کروڑ ڈالر کی آمدن ریونیو ملے گا ،تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے آن لائن بولی میں حصہ لیا ،وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ آج سے فور جی کی سروس بہتر اور فائیو جی لانچ کردی جائے گی جبکہ چئیرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی سپیکٹرم نیلامی ہے ، حکومت نے اپنا کام کردیا اب ٹیلی کام کمپنیوں کی باری ہے۔جمعرات کو پی ٹی اے ہیڈکوارٹر زمیں ہونے پوزیشننگ نیلامی کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں نے 2600 میگاہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی لگائی، 2600 میگاہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی تین راؤنڈز میں جبکہ 3500 میگاہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی پانچ راؤنڈز میں مکمل ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید