• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا عالمی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرول مہنگا نہ کرنے کا اعلان

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی مزید قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اس مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق جس قدر ہو سکا، ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے جسکے پاکستان کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید