کراچی (نیوز ڈیسک) مشرق وسطی جنگ اور آبنائے ہرمز بحران؛ روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن، ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا؛ بھارت اور چین بڑی خریدار منڈیاں بن گئیں۔ بھارت کی روسی تیل درآمدات 1.5 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں، ایک ماہ میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ، فنانشل ٹائمز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ جنگ اور آبنائے ہرمز بحران سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن، ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔